مناجات
(طاہر انجم صدیقی)
بڑی امید بڑی آس لے کے آیا ہوں
کرم کا تیرے میں وِشواس لے کر آیا ہوں
میں نامراد زمانے سے کیا طلب کرتا؟
سوال اپنا تِرے پاس لے کے آیا ہوں
تیری عطا کے سمندر سے فیض پانے کو
میں اپنے ہونٹوں پہ پھر پیاس لے کے آیا ہوں
مسرتوں کا مرے سر پہ کر دے تو سایہ
سلگتے جسم کا احساس لے کے آیا ہوں
بلا رہی تھی مجھے حمد کی تری وادی
غزل کے شہر سے بن باس لے کے آیا ہوں
مرے خدا مجھے انعام دے رضا اپنی
ترے قصیدے کا قرطاس لے کے آیا ہوں
انسان کے نہ ہونے سے دوبارہ زندہ ہونے
تک کے تذکروں پر مشتمل حمد ضرور پڑھیں.
🔽
ہم کہیں رہتے نہیں پر ہم کو لاتا کون ہے؟
ماشاء اللہ زبردست کلام، "غزل کے شہر سے بن باس لے کے آیا ہوں " کا جواب نہیں
ReplyDeleteجزاک اللہ خیرا کثیرا
Deleteماشاء اللہ، اللہ قبول فرمائے اور مزید علم و عمل سے خدمت کے مواقع پیدا فرمائے
ReplyDelete