Translate ترجمہ

Showing posts with label نعت. Show all posts
Showing posts with label نعت. Show all posts

Wednesday, March 05, 2025

نعتِ پاک

طاہرستان پر تشریف آوری کے لیے شکریہ! امید ہے آپ اپنی آرا سے ضرور نوازیں گے. (طاہر انجم صدیقی)



Thanks for visiting *TAHIRISTAAN*. Visit again.


نعتِ پاک
طاہر انجم صدیقی 

کتنا تڑپائے گی سرکار کی الفت مجھ کو؟ 
"کتنے دن اور رلائے گی محبت مجھ کو"

میں نہ اِتراؤں تو پھر کون بھلا اِترائے؟
جانبِ طیبہ لئے جاتی ہے قسمت مجھ کو

اشک تھمتے، نہ قدم جمتے، گنہہ یاد ہیں سب
اور تمنّا کہ رہے آپ ﷺ سے نسبت مجھ کو

 طرزِ کہنہ ہی سہی نعت تو کہہ لیتا ہوں
کس کو پروا! ہے کہ آتی نہیں جدّت مجھ کو

 آپﷺ سے حسن مَیں حسّان کے فن سا چاہوں
اور مدحت کی بھی دے دیجے اجازت مجھ کو

عشق نے جھومتے جانے کی سعادت بخشی
دیکھتی رہ گئی طاہرؔ مِری جرأت مجھ کو

Friday, March 15, 2024

نعت پاک: "نعت میں بھی کبھی لکھوں ایسی"

 نعتِ پاک

(طاہر انجم صدیقی)





"نعت میں بھی کبھی لکھوں ایسی"

جس می‍ں الفت بھری ہو "جامی"سی

شاہِ بطحاﷺ کی شان یوں لکھّوں

مجھ کو حیرت سے دیکھے فردوسی

جیسی حسّان ابن ثابتؓ نے

نعت لکھّی ہے، میں لکھوں ویسی


میرے اشعار سے مدینے کی

ترجمانی ہو اور عکّاسی


جھومتا جاؤں میں مدینے کو

لاکھ پیچھے پڑی ہو ابلیسی


عشق طیبہ کا بانٹنے لگ جاؤں

پاس میرے رہے یہ ایجنسی


میں بھٹک ہی سکوں نہ طیبہ سے

اتنی مضبوط تھامے ہوں رسّی


ہر کسی کو سناؤں میں نعتیں

پھر وہ عبّاسی ہو یا مدراسی


میں تو سنّت پہ ہوں عمل پیرا

وجہ تم ڈھونڈتے ہو سائنسی

اور کچھ ہو عطا قلم میرے

نعتِ خیرالوری'ﷺ میں کنجوسی؟

ذکرِ شاہِ اممﷺ کو دوں ترجیح
جب بناؤں ادب کی پالیسی

جس کی ٹھنڈی ہوا کے آپﷺ گواہ

میں اسی ہند کا ہوا باسی

نعت کا رنگ دیکھ کر طاہرؔ

کرنے لگتے ہیں لوگ جاسوسی

طاہرستان پر تشریف آوری کے لیے شکریہ! آپ کی رائے اہمیت کی حامل ہوگی

Thank you very much for visiting *TAHIRISTAAN*. Visit again.