Translate ترجمہ

Monday, January 30, 2023

نعت : میں ایک اسمِ ضیا بار لکھنے والا ہوں

نعت

طاہر انجم صدیقی




میں ایک اسم ضیاء بار لکھنے والا ہوں 

نبی کے نام کی تکرار لکھنے والا ہوں

ہواؤ! باادب! آئے نہ گرد کاغذ پر 

میں نعت ِ سیّد ِ ابرار لکھنے والا ہوں 

مِرے قلم کا فرشتے طواف کرتے ہیں 

میں ان کی یاد میں اشعار لکھنے والا ہوں 

ستارے آرزو کرتے ہیں لفظ بننے کی 

کہ نعتِ سیّدِ ابرار لکھنے والا ہوں 

چکوریوں نے تخیّل کو میرے آ گھیرا

میں وصفِ چہرۂ انوار لکھنے والا ہوں

مچل رہا ہے خوشی سے مرا قلم طاہر ؔ

میں نعت ِ احمد ِ مختار لکھنے والا ہوں


یہ کلام بھی پڑھیں. نوازش ہوگی. 🔽


5 comments:

  1. سبحان اللّٰہ

    ReplyDelete
  2. السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    ماشاءاللہ ماشاءاللہ پروردگار نظر بد سے بچائے رکھے آمین بہت زبردست نعت ہے ہر شعر لاجواب ہے بہت کوشش کی کہ تبصرہ لکھوں مگر سمجھ میں ہی نہیں آیا کہ اسمیں کیسے لکھوں تبصرہ کا کالم ہی نہیں ملتا مجھے 😊
    بہرحال بہت داد و تحسین کے ساتھ نیک خواہشات اور پرخلوص رلی مبارکباد پیش کرتی ہوں دو ایک شعر تو بہت ہی زبردست ہیں
    اللہ کرے زور قلم اور زیادہ آمین

    ReplyDelete