.اپنے رب کی نعمتوں کا شکر ضرور ادا کریں
حمد
طاہرانجم صدیقی
ہم کہیں رہتے نہیں پر ہم کو لاتا کون ہے؟
عالم ِ ارواح میں ہم کو بناتا کون ہے؟
باپ کے نطفے میں شامل کون کرتا ہے ہمیں؟
جسم و صورت پیٹ میں ماں کے بناتا کون ہے؟
جسم کے باہر کے اعضاء کو تناسب دے ہے کون؟
اندرون ِ جسم اعضاء کو سجاتا کون ہے؟
بے بسی کی کس کے آگے ہوتے ہیں تصویر ہم؟
روح دیتا کون ہے؟ سانسیں دلاتا کون ہے؟
کون پھیلائے رگوں کا جال سارے جسم میں؟
اور لہو ساری سانسوں میں ہی پھراتا کون ہے؟
پیٹ میں ماں کے سنبھالے کون رکھتا ہے ہمیں؟
اور ہم کو ناف سے روزی دلاتا کون ہے؟
کون کرتا ہے مقرر ساعت ِ مخصوص کو؟
رحم ِ مادر سے ہمیں دنیا میں لاتا کون ہے؟
ظلمتوں میں قید ہم کو کون رکھتا ہے جناب؟
سوچیئے تو روشنی میں ہم کو لاتا کون ہے؟
پیٹ بھر لینے کی طاقت ہم میں جب ہوتی نہیں
دودھ ماں کے سینے سے ہم کو دلاتا کون ہے؟
نرم و نازک پھول کی صورت ہمیں رکھتا ہے کون؟
اور ہمارے جسم کو پرواں چڑھاتا کون ہے؟
ہاتھ پیروں کو ہلانے کا ہنر دیتا ہے کون؟
اور چلنا، دوڑنا ہم کو سکھاتا کون ہے؟
ہم کو بچپن کی مسرت کون دیتا ہے جناب؟
لطف ہم سب کو جوانی کا دلاتا کون ہے؟
زندگی کی راہ ِ سنجیدہ دکھا دیتا ہے کون؟
دے ضعیفی اور کمر طاہر جھکاتا کون ہے؟
قوت ِ گویائی ہم کو تحفہ میں دیتا ہے کون؟
اور ہنر سن لینے کا ہم کو سکھاتا کون ہے؟
کون یہ احساس کا سرمایہ کرتا ہے عطا
فرق موسم ، غم ، خوشی کا پھر کراتا کون ہے؟
لذتیں محسوس کرنے کا ہنر ہے کون دے؟
ہم کو یہ احساس خوشبو کا دلاتا کون ہے؟
کون آنکھوں کو عطا کرتا ہے یہ نظارگی؟
ہم کو اس دنیا کی رنگینی دکھاتا کون ہے؟
ایک مدت تک بچا کر موت سے رکھتا ہے کون؟
زندگی کی راہ پر ہم کو چلاتا کون ہے؟
کون لفظ ِ کن سے مٹی سے بناتا ہے ہمیں؟
اور لفظِ کن سے مٹی میں ملاتا کون ہے؟
ہم کو دوبارہ کرے گا کون پیدا خاک سے؟
راز یہ قرآن میں ہم کو بتاتا کون ہے؟
سبحان اللّٰہ
ReplyDeleteبھئی واہ کیا خوب حمد خدا کی ہے "فبای الاربکما تکزبان"
ReplyDelete.. ماشاءاللہ ماشاءاللہ بہت زبردست دل خوش ہو گیا ہر شعر لاجواب ہے اور پروردگار کی نعمت کا بہت خوبصورتی سے اظہار کیا گیا ہے جزاک اللہ جزاک اللہ خیرا کثیرا
شہناز فاطمہ
شہناز فاطمہ
جزاک آللہ خیرا کثیرا.........آپ کے حوصلہ افزا کلمات کے لیے آپ کا ممنون و شکرگزار ہوں.
Delete