Translate ترجمہ

Friday, May 23, 2025

نومولود بچّہ

نومولود بچّہ

(از: طاہرانجم صدیقی)


الفاظ برتنے والا میں
الفاظ ہی مجھ سے روٹھ گئے


جذبات کو لکھنے والا میں

جذبات کے بندھن ٹوٹ گئے


لفظوں سے بنا  کر تصویریں

میں منظر منظر لکھتا تھا


میں پس منظر کو بھی اکثر

کاغذ پہ سجایا کرتا تھا


آنکھوں میں سجا جب اِک منظر

ہر منظر دھندلایا سا ہے


الفاظ ہیں میرے شرمندہ

اعمال ہیں کتنے پراگندہ؟


یہ سوچ کے طاہرؔ نادم ہوں

لبّیک مَیں پڑھتا جاتا ہوں


کعبے کو دیکھتا جاتا ہوں

کعبے سے آنکھ چراتا ہوں


لبّیک سے آنکھیں بھیگتی ہیں

اور اپنا ماضی دیکھتی ہیں


اِک سسکی روح سے اٹھتی ہے

اور دل کو مرکز کرتی ہے


آنکھوں سے پھوٹ نکلتی ہے

خود کعبہ بھی دھندلاتا ہے


اور مجھ کو یقین دلاتا ہے

اللہ کا وعدہ سچّا ہے


لبّیک تو پڑھتا آ تو سہی

دیکھے گا شانِ کریمی کو


جب روزِ محشر اُٹھّے گا

دیکھے گا شانِ رحیمی کو


وہ تیرے گناہ کے پربت کو

ریزہ ریزہ کرڈالے گا


تو حج کر کے جب لوٹے گا

پیدا ہوئے بچّے سا ہوگا


اللہ کی شانِ کریمی پر

ایمان ترا پختہ ہو گا


بس خود کو سنبھالے رکھنا تو

دنیا کے سارے جھمیلوں سے


بس دل کو بچائے رکھنا تو

دنیاداری کے میلوں سے


طاہرانجم صدیقی، مالیگاؤں
23/05/2025 (بروز جمعہ)

11 comments:

  1. ماشآء اللّٰہ عزوجل بہت خوب سبحان اللہ سبحان اللہ

    ReplyDelete
  2. بہت خوب.. ۔ایمان افروز.!!

    ReplyDelete
  3. ڈاکٹر مبین نذیرMay 23, 2025 at 1:45 PM

    ماشاء اللہ

    ReplyDelete
  4. ما شاء اللہ بہت خوب

    ReplyDelete
  5. واہ۔ ماشأاﷲ ۔

    ReplyDelete
  6. ماشاء اللہ بہت خوب اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے آمین ثم آمین یا رب العالمین

    ReplyDelete
  7. ماشاءاللہ بہت خوب جذبات کی ترجمانی کی ہے

    ReplyDelete
  8. ماشاءاللہ ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی جملہ عبادتیں قبول فرمائے ۔ آمین

    ReplyDelete
  9. ماشاء اللہ بہت خوب اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے آمین

    ReplyDelete
  10. ماشاءاللہ بہت خوب! جزبات کی بہترین عکاسی

    ReplyDelete