کچھ اشعار
سورج، چاند ستارو! ملنے آئے ہو؟
تھوڑا بیٹھو! خاک پہن کر آتے ہیں
سر پہ انا کا بوجھ اٹھا کر لائے ہو؟
ٹھہرو ہم افلاک پہن کر آتے ہیں
ظلّ ِ الہی سے دو باتیں کرنی ہیں
ہم لہجہ بیباک پہن کر آتے ہیں
ان کی محفل کو رنگین بنانا ہے
ست رنگی پوشاک پہن کر آتے ہیں
وہ ہیں اہلِ دانش طاہرؔ رُک جاؤ!
ہم فہم و ادراک پہن کر آتے ہیں
(طاہر انجم صدیقی)
04/11/2022
: اس حمد کو ضرور پڑھیں 🔽
No comments:
Post a Comment