Translate ترجمہ

Showing posts with label غزل. Show all posts
Showing posts with label غزل. Show all posts

Sunday, March 10, 2024

غزل: تیرا گزر ہوا ہے سدا شعلگی کے ساتھ!

طاہرستان پر تشریف آوری کے لیے شکریہ! آپ کی رائے اہمیت کی حامل ہوگی

 مکمل غزل

طاہرؔ انجم صدیقی




تیرا گزر ہوا ہو سدا شعلگی کے ساتھ! 

گلشن میں اب کے آنا رُتِ شبنمی کے ساتھ


سورج، چراغ، جگنو بھی سہمے کھڑے رہے

اور سانحہ گزرتا رہا روشنی کے ساتھ


پلکوں پہ اشک، لب پہ تبسم سجا لیا

"غم کی ہنسی اڑائی ہے کس سادگی کے ساتھ"


انجام جانتے تھے بُجھا ڈالے گی ہوا

الجھے رہے چراغ مگر تیرگی کے ساتھ


اب اس ادا پہ دل کو سنبھالیں کہاں تلک؟ 

دیکھے ہے کتنے پیار سے وہ برہمی کے ساتھ


پھر یوں ہوا کہ موت سے جی کو لگا لیا



بن ہی نہیں رہی تھی ذرا زندگی کے ساتھ





آنکھوں کو خواب، خواب کی تعبیر کیا پتہ؟

نیندوں کو ہی ہو بَیر جو تیرہ شبی کے ساتھ




سوکھے شجر کا اک ہرا پتہ دلیل ہے

کچھ تو خزاں کا ربط ہے طاہرؔ نمی کے ساتھ

Thank you very much for visiting *TAHIRISTAAN*. Visit again.