نعت
طاہر انجم صدیقی
میں ایک اسم ضیاء بار لکھنے والا ہوں
نبی کے نام کی تکرار لکھنے والا ہوں
ہواؤ! باادب! آئے نہ گرد کاغذ پر
میں نعت ِ سیّد ِ ابرار لکھنے والا ہوں
مِرے قلم کا فرشتے طواف کرتے ہیں
میں ان کی یاد میں اشعار لکھنے والا ہوں
ستارے آرزو کرتے ہیں لفظ بننے کی
کہ نعتِ سیّدِ ابرار لکھنے والا ہوں
چکوریوں نے تخیّل کو میرے آ گھیرا
میں وصفِ چہرۂ انوار لکھنے والا ہوں
مچل رہا ہے خوشی سے مرا قلم طاہر ؔ
میں نعت ِ احمد ِ مختار لکھنے والا ہوں
یہ کلام بھی پڑھیں. نوازش ہوگی. 🔽
سبحان اللّٰہ
ReplyDeleteجزاک اللہ
DeleteMasha allah
ReplyDeleteجزاک اللہ
Deleteالسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ReplyDeleteماشاءاللہ ماشاءاللہ پروردگار نظر بد سے بچائے رکھے آمین بہت زبردست نعت ہے ہر شعر لاجواب ہے بہت کوشش کی کہ تبصرہ لکھوں مگر سمجھ میں ہی نہیں آیا کہ اسمیں کیسے لکھوں تبصرہ کا کالم ہی نہیں ملتا مجھے 😊
بہرحال بہت داد و تحسین کے ساتھ نیک خواہشات اور پرخلوص رلی مبارکباد پیش کرتی ہوں دو ایک شعر تو بہت ہی زبردست ہیں
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ آمین