Translate ترجمہ

Wednesday, April 05, 2023

مناجات بہرِ نعت: میں تری حمد لکھوں اور تو مجھے نعت سکھا

 مناجاتِ بہرِ نعت

از: طاہرانجم صدیقی، مالیگاؤں، انڈیا



میں تری حمد لکھوں اور تو مجھے نعت سکھا

"وَ رَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ" کا مجھے راز بتا


دیکھ "اُنْظُرْنَا" کا انداز کہاں سے لاؤں؟ 

میں تجھے سجدے کروں، دل کو ادب گاہ بنا


جن کے سینے میں وحی اپنی بسائی تونے

ان کے جلوے کو مِرا سینہ مدینہ بھی بنا


ہے تِرا حکم "اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ" اللہ مجھے

ان کے فرمان پہ"تسلیم بجا" کہنا سکھا


تیرے قرآن میں بھی نعت کو ڈھونڈے طاہرؔ

اس کو ترتیل سے قرآن کا پڑھنا تو سکھا




یہ نعتِ پاک آپ کے ذوقِ مطالعہ کی منتظر ہے. 🔽

خدایا پہلے سکھا دے شعار خوابوں کو 

14 comments:

  1. کیا کہنے سبحان اللہ بہت خوب

    ReplyDelete
  2. سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ
    بہت عمدہ سر
    ہر شعر میں قرآن پاک کے متعلق کچھ نہ کچھ موجود ہے
    ❤️❤️❤️❤️❤️

    ReplyDelete
    Replies
    1. بہت شکریہ! جزاک اللہ خیرا کثیرا

      Delete
  3. سبحان اللہ سبحان اللہ... بہت خوب طاہر بھائی.....

    ReplyDelete
  4. سبحان اللہ ، طاہر صدیقی صاحب

    ReplyDelete
  5. عز و جل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم

    بہترین سر جی!

    ReplyDelete
  6. جزاک اللہ خیرا کثیرا

    ReplyDelete
  7. ماشاء اللہ سُــبـْحـَــــان ﷲ سُــبـْحـَــــان اللہ

    ReplyDelete
  8. Subhanallah

    Bahut khub mere bhai


    Allah paak aur kamyabi Ata kare

    ReplyDelete