Translate ترجمہ

Sunday, March 10, 2024

غزل: تیرا گزر ہوا ہے سدا شعلگی کے ساتھ!

طاہرستان پر تشریف آوری کے لیے شکریہ! آپ کی رائے اہمیت کی حامل ہوگی

 مکمل غزل

طاہرؔ انجم صدیقی





تیرا گزر ہوا ہے سدا شعلگی کے ساتھ! 

گلشن میں اب کے آنا رُتِ شبنمی کے ساتھ


سورج، چراغ، جگنو بھی سہمے کھڑے رہے

اک سانحہ گزرتا رہا روشنی کے ساتھ


پلکوں پہ اشک، لب پہ تبسم سجا لیا

"غم کی ہنسی اڑائی ہے کس سادگی کے ساتھ"


انجام جانتے ہیں بجھا ڈالے گی ہوا

الجھے ہوئے چراغ ہیں پر تیرگی کے ساتھ


اب اس ادا پہ دل کو سنبھالیں کہاں تلک؟ 

دیکھے ہے کتنے پیار سے وہ برہمی کے ساتھ


پھر یوں ہوا کہ موت سے جی کو لگا لیا

بن ہی نہیں رہی تھی ذرا زندگی کے ساتھ


آنکھوں کو خواب، خواب کی تعبیر کیا پتہ؟

نیندوں کو ہی ہو بَیر جو تیرہ شبی کے ساتھ


اک برگِ سبز سوکھے شجر کا، دلیل ہے

کچھ تو خزاں کا ربط ہے طاہرؔ نمی کے ساتھ



Thank you very much for visiting *TAHIRISTAAN*. Visit again.

6 comments:

  1. بہت دنوں کے بعد محترم جناب طاہر انجم صدیقی صاحب کی غزل نظر نواز ہوئی جسکا ہر شعر لاجواب ہے خصوصاً
    "سورج ،چراغ جگنو بھی سہمے کھڑے رہے

    اک سانحہ گزرتا رہا روشنی کے ساتھ

    پھر یوں ہوا کہ موت سے جی کو لگا لیا

    بن ہی نہیں رہی تھی زرا زندگی کے ساتھ
    ان خوبصورت اور بہترین اشعار کے لئے بہت داد اور نیک خواہشات قبول کریں
    اللہ کرے زور قلم اور زیادہ آمین

    ReplyDelete
  2. بہت دنوں کے بعد محترم جناب طاہر انجم صدیقی صاحب کی غزل نظر نواز ہوئی جسکا ہر شعر لاجواب ہے خصوصاً
    "سورج ،چراغ جگنو بھی سہمے کھڑے رہے

    اک سانحہ گزرتا رہا روشنی کے ساتھ

    پھر یوں ہوا کہ موت سے جی کو لگا لیا

    بن ہی نہیں رہی تھی زرا زندگی کے ساتھ
    ان خوبصورت اور بہترین اشعار کے لئے بہت داد اور نیک خواہشات قبول کریں
    اللہ کرے زور قلم اور زیادہ آمین
    شہناز فاطمہ روز لکھنؤ

    ReplyDelete
    Replies
    1. طاہر انجم صدیقیMarch 11, 2024 at 1:53 PM

      بہت شکریہ

      Delete
  3. انجام جانتے ہیں بجھا ڈالے گی ہوا
    الجھے ہوے چراغ ھیں پر تیرگی کے ساتھ
    کیا کہنا جناب بہت خوب

    ReplyDelete
    Replies
    1. بہت شکریہ کہ آپ نے ان حوصلہ افزا کلمات سے نوازا.

      Delete
  4. بہت شکریہ کہ آپ نے ان حوصلہ افزا کلمات سے نوازا.

    ReplyDelete