Translate ترجمہ

Friday, March 15, 2024

نعت پاک: "نعت میں بھی کبھی لکھوں ایسی"

 نعتِ پاک

(طاہر انجم صدیقی)





"نعت میں بھی کبھی لکھوں ایسی"

جس می‍ں الفت بھری ہو "جامی"سی

شاہِ بطحاﷺ کی شان یوں لکھّوں

مجھ کو حیرت سے دیکھے فردوسی

جیسی حسّان ابن ثابتؓ نے

نعت لکھّی ہے، میں لکھوں ویسی


میرے اشعار سے مدینے کی

ترجمانی ہو اور عکّاسی


جھومتا جاؤں میں مدینے کو

لاکھ پیچھے پڑی ہو ابلیسی


عشق طیبہ کا بانٹنے لگ جاؤں

پاس میرے رہے یہ ایجنسی


میں بھٹک ہی سکوں نہ طیبہ سے

اتنی مضبوط تھامے ہوں رسّی


ہر کسی کو سناؤں میں نعتیں

پھر وہ عبّاسی ہو یا مدراسی


میں تو سنّت پہ ہوں عمل پیرا

وجہ تم ڈھونڈتے ہو سائنسی

اور کچھ ہو عطا قلم میرے

نعتِ خیرالوری'ﷺ میں کنجوسی؟

ذکرِ شاہِ اممﷺ کو دوں ترجیح
جب بناؤں ادب کی پالیسی

جس کی ٹھنڈی ہوا کے آپﷺ گواہ

میں اسی ہند کا ہوا باسی

نعت کا رنگ دیکھ کر طاہرؔ

کرنے لگتے ہیں لوگ جاسوسی

طاہرستان پر تشریف آوری کے لیے شکریہ! آپ کی رائے اہمیت کی حامل ہوگی

Thank you very much for visiting *TAHIRISTAAN*. Visit again.

18 comments:

  1. سبحان اللہ سبحان اللہ کیا کہنے محترم

    ReplyDelete
  2. ماشاءاللہ

    ReplyDelete
  3. سبحان اللہ

    ReplyDelete
  4. سبحان اللہ سبحان اللہ نت نیا انداز۔۔۔۔ اللہ تعالی آپ کو در حبیب کی حاضری نصیب کرے

    ReplyDelete
    Replies
    1. آمین ثم آمین
      جزاک اللہ خیرا کثیرا
      بہت شکریہ

      Delete
  5. ماشاءاللہ ۔۔۔۔‌‌بہت خوب

    ReplyDelete
  6. ماشاءاللہ

    ReplyDelete
  7. کیا کہنے طاہر بھائی وااہ واہ سبحان اللہ

    ReplyDelete
  8. کیا بات ہے طاہر بھائی واااااااہ کیا بات ہے سبحان الله سبحان الله

    ReplyDelete
  9. بھئی واہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ بہت عمدہ بڑی روح پرور نعت ہے مگر جدیدیت کے الفاظ نے
    جیسے پالیسی، جاسوسی ،ساءینسی،وغیرہ جیسے الفاظ قافیہ اور ردیف کے طور پر تو بہترین ہیں لیکن
    نعت صل اللہ علیہ و سلم کے شایان شان نہیں (اس گستاخی کے لئے بہت معذرت)
    ویسے زبردست شعر ہے
    "میں بھٹک ہی سکوں نہ طیبہ سے
    اتنی مضبوط تھامے ہوں رسی
    یا شعر
    نعت میں بھی لکھوں کبھی ایسی
    جسمیں الفت بھری ہو جامی سی

    یا آپ یہ دیکھیں
    جس کی ٹھنڈی ہوا کے آپ صل اللہ علیہ و سلم گواہ

    میں اسی ہند کا ہوا باسی 👌👌
    عشق طیبہ کا بانٹنے لگ جاوءں
    پاس میرے رہے یہ ایجنسی
    کیا بات ہے بہت خوب بہترین
    دل خوش ہو گیا سلامت رہیں آپ آمین
    محترم جناب طاہر انجم صدیقی کا قلم بھی دریا کی روانی رکھتا ہے بہت خوبصورتی سے ترجمانی کرتے ہیں جزبات و احساسات کی
    سلامت رہیں خوش رہیں ہمیشہ آمین اور اللہ کرے زور قلم اور زیادہ آمین

    ReplyDelete
    Replies
    1. بہت شکریہ کہ آپ نے اپنی قیمتی آرا سے نوازا. جزاک اللہ خیرا کثیرا

      Delete