حمد
کس نے با دل کو برسنے کی ادائیں دی ہیں؟
(طاہرانجم صدیقی)
کس نے بادل کو برسنے کی ادائیں دی ہیں؟
کس نے بجلی کو تڑپنے کی ادائیں دی ہیں؟
کس نے پھولوں کو تبسم کا ہنر بخشا ہے؟
کس نے کلیوں کو چٹکنے کی ادائیں دی ہیں؟
کس نے ہیروں کو ضیا پاشی کا فن ہے بخشا؟
کس نے جگنو کو چمکنے کی ادائیں دی ہیں؟
کس نے سیرابی کی تا ثیر رکھی پانی میں؟
کس نے شعلوں کو دہکنے کی ادائیں دی ہیں؟
کس نے شب چاند ستاروں سے سجا رکھی ّہے؟
کس نے سورج کو ابھر نے کی ادائیں دی ہیں؟
کس نے ساحل سے سمندر کی حدیں قائم کی؟
کس نے دریا کو مچلنے کی ادائیں دی ہیں م؟
کس نے بخشے ہیں مجھے شعر و سخن کے جوہر؟
کس نے معنیٰ کو پر کھنے کی ادائیں دی ہیں؟
میرا اللہ جو ہر شئے پہ ہے قادر اس نے
میرے ہاتھوں کو بھی لکھنے کی ادائیں دی ہیں؟
اس غزل کو بھی پڑھ لیں. 🔽
بہت خوب بھائی
ReplyDeleteبہت شکریہ
Deleteبہت خوب
ReplyDeleteبہت شکریہ
Deleteسبحان اللہ... بہت بہت عمدہ کلام
ReplyDeleteبہت شکریہ
Deleteسبِحان اللہ! بہت بہت عمدہ کلام
ReplyDeleteبہت شکریہ
Deleteبہت خوب استفہامیہ انداز میں بہت خوبصورت حمد کہی ہے ۔سورہ رحمن کی آیت کی روشنی میں کہ" تم اللہ کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاو گے" آپ نے اللہ رب العزت کی نعمتوں ۔۔۔۔۔۔۔۔عنایتوں کو اشعار کے قالب میں بڑی عمدگی سے ڈھالا ہے۔ اس عمدہ تخلیق کے لئے۔بہت بہت مبارک باد۔۔۔
ReplyDeleteان گراں قدر تاثرات کے لیے ممنون و شکرگزار ہوں
Deleteابراہیم اعجاز سر (سابق صدر درس) کا تبصرہ :
ReplyDeleteبلا شبہ اللہ نے آپ کو لکھنے کی ادائیں دی ہیں لہٰذا اب آپ اس بات کی بھی بھرپور کوشش کریں کہ غزلوں میں، افسانوں میں اور اپنی ہرکاوش میں حکمت کے ساتھ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو شامل کرتے چلیں. یہ قدم گویا اپنے فنون کا بارگاہ خداوندی میں ہدیہ تشکر ہوگا.
اللہ حسن عمل کی توفیق عطا فرمائے، آمین (محمد ابراہیم اعجاز)
السلام علیکم اولہ وآخرہ