نعتِ پاک
طاہر انجم صدیقی
کتنا تڑپائے گی سرکار کی الفت مجھ کو؟
"کتنے دن اور رلائے گی محبت مجھ کو"
میں نہ اِتراؤں تو پھر کون بھلا اِترائے؟
جانبِ طیبہ لئے جاتی ہے قسمت مجھ کو
اشک تھمتے، نہ قدم جمتے، گنہہ یاد ہیں سب
اور تمنّا کہ رہے آپ ﷺ سے نسبت مجھ کو
طرزِ کہنہ ہی سہی نعت تو کہہ لیتا ہوں
کس کو پروا! ہے کہ آتی نہیں جدّت مجھ کو
آپﷺ سے حسن مَیں حسّان کے فن سا چاہوں
اور مدحت کی بھی دے دیجے اجازت مجھ کو
عشق نے جھومتے جانے کی سعادت بخشی
دیکھتی رہ گئی طاہرؔ مِری جرأت مجھ کو
ماشاء اللہ بہت خوب اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے
ReplyDeleteجزاک اللہ خیرا کثیرا
Deleteماشا اللہ بھائی جان بہت ہی عمدہ تحرير ھے دل خوش ہوگیا
ReplyDeleteجزاک اللہ
Deleteمیں نہ اتراوں۔۔۔۔۔
ReplyDeleteبہت خوب سر
جزاک اللہ خیرا
Deleteماشاء اللہ بہت خوب سر جی۔۔۔
ReplyDeleteجزاک اللہ خیرا کثیرا
ReplyDelete