اردو تیرے چاہنے والے
نتیجۂ فکر: طاہر انجم صدیقی
اردو تیرے چاہنے والے ایسے تجھ کو چاہیں گے
ہندی انگلش اپنائیں گے اردو داں کہلائیں گے
میری اردو میری اردو یوں تو رٹتے رہتے ہیں
تیرا ان سے کام رہا تو کام نہ تیرے آئیں گے
جب بھی تیرے نام پہ قربانی کی کوئی بات چلے
آنکھ اٹھا کر کب دیکھیں گے؟ دور سے کٹ کے جائیں گے
تیری خستہ حالی کی تو فکر نہیں نادانوں کو
جب خود خستہ حال ہوئے تو بیچ کے تجھ کو کھائیں گے
اردو والے تیری خدمت کرتے تھے وہ دور گیا
اب یہ پیر کے بدلے اردو گردن تیری دبائیں گے
تیرے ہو کر اکثر تیرے قتل کی سازش کرتے ہیں
غیر سے تجھ کو چوٹ لگے تو یہ چیخیں چلائیں گے
شعرا کو یکجا کرکر کے نام پہ تیرے اے اردو
پاس ٹکٹ بیچیں گے اپنی انکم اور بڑھائیں گے
آج لہک کر تجھ کو ترنم سے یہ پڑھتے ہیں تو کل
تیرے پرزے پرزے کر کے ساز اپنا بنوائیں گے
تیرے ذریعے ان کے ہونڈا ،ٹی وی چلتے رہتے ہیں
یہ سب مطلب کے پتلے ہیں یہ کیا تجھ کو چاہیں گے؟
حامی ہے یہ طاہرؔ انجم صدیقی جو تیرا آج
کل یہ اس کو پتھر ماریں یا سولی پی چڑھائیں گے
بہت خوب بھائی... کیا کہنے... واااہ واااہ واااااہ
ReplyDeleteبہت شکریہ
Deleteبہترین نظم.. واہ کیا بات ہے.... عمران جمیل
ReplyDeleteبہت شکریہ
Deleteماشاءاللہ کیا کہنے، دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ReplyDeleteبہت شکریہ
Deleteواہ واہ ۔۔۔ بہت خوب
ReplyDeleteبہت شکریہ
Deleteہماری فکر میں ایک فکر یہ بھی شامل ہے
ReplyDeleteہمارے بچوں کی زباں پر"شین" و "قاف" رہے..
یومِ اُردو♥️
❤️
Deleteشہناز فاطمہ
ReplyDeleteواہ واہ کیا بات ہے بہت خوب بہترین نظم
اور دلچسپ بھی
کئی شعر تو بہت لاجواب ہیں اور مقطع تو غضب کا یے
ویسے خدا نہ کرے ابھی اردو کی ایسی حالت نہیں ہوئی ہے آپ جیسے لوگ ہیں نا ماشاءاللہ ماشاءاللہ اسے سر سبز رکھنے کے لئے بہرحال بہت داد اور نیک خواہشات قبول کریں
بہت شکریہ..... جزاک اللہ
Deleteبہت خوب، تلخ حقیقت
ReplyDeleteبہت شکریہ
Deleteسبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ
ReplyDeleteبہت عمدہ
واااااااااہ
❤️❤️❤️
بہت شکریہ
Delete