نظم
اردو تیرے چاہنے والے!
طاہرانجم صدیقی
اردو تیرے چاہنے والے ایسے تجھ کو چاہیں گے
ہندی انگلش اپنائیں گے اردو داں کہلائیں گے
میری اردو میری اردو یوں تو رٹتے رہتے ہیں
تیرا ان سے کام رہا تو کام نہ تیرے آئیں گے
جب بھی تیرے نام پہ قربانی کی کوئی بات چلے
آنکھ اٹھا کر کب دیکھیں گے؟ دور سے کٹ کے جائیں گے
تیری خستہ حالی کی تو فکر نہیں نادانوں کو
جب خود خستہ حال ہوئے تو بیچ کے تجھ کو کھائیں گے
اردو والے تیری خدمت کرتے تھے وہ دور گیا
اب یہ پیر کے بدلے اردو! گردن تیری دبائیں گے
تیرے ہو کر اکثر تیرے قتل کی سازش کرتے ہیں
غیر سے تجھ کو چوٹ لگے تو یہ چیخیں چلائیں گے
شعراء کو یکجا کرکر کے نام پہ تیرے اے اردو
پاس ٹکٹ بیچیں گے اپنی انکم اور بڑھائیں گے
آج لہک کر تجھ کو ترنم سے یہ پڑھتے ہیں تو کل
تیرے پرزے پرزے کر کے ساز اپنا بنوائیں گے
تیرے ذریعے ان کے ٹی وی، ہونڈا چلتے رہتے ہیں
یہ سب مطلب کے پتلے ہیں یہ کیا تجھ کو چاہیں گے؟
حامی ہے یہ طاہرؔ انجم صدیقی جو تیرا آج
کل یہ اس کو پتھر ماریں یا سولی پہ چڑھائیں گے

بالکل حق بات کہی ہے آپ نے۔ اردو کی روٹی 🍞 کھائیں گے اظھار کریں گے انگلش میں
ReplyDeleteیہ ہمارا طرزِ عمل ہے اللّٰہ خیر کرے
جزاک خیرا کثیرا..... بہت شکریہ
Deleteبات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی۔ منفی باتوں کی بجائے پازیٹو سوچ ہوتی تو اس سے انسپائیریشن ملتی اور قاری اردو کے تحفظ اور فروغ پر آمادہ ہوتا۔ آپ کا درد اور کرب قابلِ قدر ہے ۔ اردو زبان اللہ والوں کی زبان ہے اس لیے باوجود نامساعد حالات کے یہ کبھی ختم نہیں ہو سکتی ۔۔اللہ خیر فرمائے ۔ تاہم نظم کی روانی اور سلاست دیکھتے ہی بنتی ہے۔ یہ تو طاہر انجم صاحب کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک ہے۔ بہت مبارکباد پیش ہے محترم
ReplyDeleteبہت شکریہ! جزاک اللہ خیرا کثیرا
Delete👏💔❤🩹
ReplyDeleteبہت شکریہ
Deleteحاجی طاہر انجم صدیقی صاحب
ReplyDeleteاسلام علیکم
میں نے آپ کی نظم اردو تیرے چاہنے والے پڑھیں دل ❤️ بہت خوش
ہوا آپ کی اردو سے محبت اور انتہا چاہتا آپ کی قلم سے بہتے ہوئے
تنزیہ چشمے اس بات کی گواہی دے رہے ہیں آپ کو اردو غلط طریقے سے
سے۔ پڑھنے والوں سے
جزاک اللہ خیرا کثیرا
Deleteبہت شکریہ
نظم اچھی ہے لیکن منفی سوچ ہے - مثبت پہلوؤں پر روشنی ڈالتے تو زیادہ بہتر ہوتا-کیونکہ اردو سے تعلق رکھنے والے بہت سے مخلص بھی ہین - شکریہ
ReplyDeleteان کے لیے دوسری نظم کا انتظار کیجیے گا. بہت شکریہ
Deleteموجودہ دور کے متعلق یہ نظم بالکل درست ہے۔اس نظم میں مثبت اور منفی دونوں پہلوؤں کا بہ خوبی استعمال کیا ہے۔کیونکہ اردو سے تعلق رکھنے والے بہت سے مخلص بھی ہین - وہ لوگ اردو کے میدان آپ ہی طرح بہترین انداز میں اردو کی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
ReplyDeleteبہت شکریہ..... جزاک اللہ خیرا کثیرا
Deleteالسلام علیکم
ReplyDeleteماشاء للہ بہت خوب ـ
لیکن آج ہم دیکھتے ہیں کہ اردو چاہ
ے نثر ہو چاہے نظم سب پر انگریزی کا غلبہ کافی ـ بعض الفاظ تو اتنے عام ہیں کہ ہم اسکی اردو ہی بھول گئے ـ اس نظم میں بہی انگلش ـ ٹکٹ ـ انکم جیسے الفاظ استعمال ہوے ہیں ـ سچ کہوں تو ٹکٹ کی اردو مجھے بھی نہیں معلوم ـ
یہ بھی اچھی رہی جناب! اردو کے دامن میں غیراردو کے بہت سارے الفاظ ہیں. شکایت ان کے استعمال پر نہیں بلکہ اردو کے ہوکر مکمل طور پر دوسری زبانوں کے ہوجانے اور اردو سے بے اعتنائی برتنے پر شکایت ہے.
Delete